میڈیا کے دفاتر پر حملہ اور صحافیوں کو ہراساں کرنا آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے، الطاف حسین
حملے میں ملوث شرپسندعناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، الطاف حسین
جیوز نیوز کے دفتر پرحملے اورصحافیوں کو ہراساں کرنے کافوری نوٹس لیا جائے اورصحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے، الطاف حسین
لندن۔۔۔8، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسلام آباد میں شرپسند عناصر کی جانب سے جیو نیوز کے دفتر پر حملے اور صحافیوں سمیت عملے کے ارکان کو ہراساں کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میڈیا کے دفاتر پر حملہ اور صحافیوں کو ہراساں کرنا آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے اور جوشرپسندعناصر اس مذموم عمل میں ملوث ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں شرپسند عناصر کی جانب سے جیوز نیوز کے دفتر پرحملے اورصحافیوں کو ہراساں کرنے کافوری نوٹس لیا جائے اورصحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے ۔