قائدِ تحریک الطاف حسین کا نظریہ ملک بھر کے طلبہ و طالبات کیلئے مشعلِ راہ ہے، ڈپٹی کنوینرز ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
علم کی روشنی ہی سے قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
نوجوان ہی کسی بھی قوم کے مستقبل کے معمار ہوتے ہیں ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
طلبہ و طالبات کو چاہئیے کہ وہ دل لگا کر اپنی تعلیم حاصل کریں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیوایم نے ملک کے اعلی ایوانوں میں غریب متوسط طبقے کے تعلیم یافتہ افراد کو بھیج کے فرسودہ موروثی نظام کے خاتمے کا کامیاب آغاز کیا ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
آل پاکستان متحدہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد سیکٹر کے زیرِ اہتمام الحرم ہال یونٹ نمبر 11 لطیف آباد میںطلبہ و طالبات کیلئے ماڈل پری انٹری ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔07،ستمبر ، 2014 ء
آل پاکستان متحدہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد سیکٹر کے زیرِ اہتمام الحرم ہال یونٹ نمبر 11 لطیف آبادمیں طلبہ و طالبات کیلئے ماڈل پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ۔اس پروگرام میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،اے پی ایم ایس او کے مرکزی ذمہ داران امرقائم خانی،احمر فلسطینی ، ایم کیوایم حیدرآباد کے انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین، رعناانصار،دلاور قریشی کے علادہ مختلف کالجز کے پرنسپل صاحبان پروفیسرز، لیکچرارز، اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر کے آرگنائزرو اراکین سیکٹر کمیٹی اور مختلف یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان سمیت حیدرآباد کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائدِ تحریک الطاف حسین کا نظریہ ملک بھر کے طلبہ و طالبات کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ علم کی روشنی ہی سے قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں اس لئے طلبہ و طالبات کو چاہئیے کہ وہ دل لگا کر اپنی تعلیم حاصل کریں کیونکہ نوجوان ہی کسی بھی قوم کے مستقبل کے معمار ہوتے ہیں ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قائدِ تحریک کی حق پرستانہ جدوجہد کی بدولت آج ملک بھر سے انقلاب صدائیں بلند ہورہی ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم نے ملک کے اعلی ایوانوں میں غریب و متوسط طبقے کے تعلیم یافتہ افراد کو بھیج کر فرسودہ موروثی نظام کے خاتمے کا کامیاب آغاز کیا ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ اے پی ایم ایس او فروغِ علم کیلئے طلبہ و طالبات کی ترجمان ہے اور اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر کے زیرِ اہتمام اس ماڈل پری انٹر ی ٹیسٹ میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد اس امر کا ثبوت ہے کہ نوجوان پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا اپنا کردار احس طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے بھی گفتگو کی۔