پنجاب میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ افراد کی بھر پور امداد کیلئے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور،راولپنڈی، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں امدادی کیمپس قائم کردیئے گئے
مخیر حضرات اور عوام نے امدادی کیمپوں پر پہنچ کر بڑی تعداد میں امدادی سامان اور عطیات جمع کرائے
لاہور ۔۔۔7، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پنجاب میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ افراد کی بھر پور امداد کیلئے لاہور راولپنڈی ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں امدادی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں ۔ یہ امدادی کیمپ لاہور میں پریس کلب کے باہر ، راولپنڈی میں کمرشل مارکیٹ ،فیصل آباد میں جلوی مارکیٹ اور سیالکوٹ میں شاہ پور چوک ، سب لائن چوک ، سٹی میں لگائے گئے ہیں ۔ امدادی کیمپوں پر مخیر حضرات اور عوام کی جانب سے امدادی سامان جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، ایم کیوایم لاہور ، راولپنڈی ،فیصل آباد اور سیالکوٹ کے ذمہ داران نے مخیر حضرات اور عوام سے امدادی سامان شکریہ کے ساتھ وصول کیا اور ان کے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا ۔امدادی سامان جمع کرانے والے مخیر حضرات اور عوام نے ایم کیوایم اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے پنجاب میں بارش اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے امدادی کیمپوں کے قیام کو سہراتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین مصیبت زدہ اور پریشان حال لوگوں کی امداد کیلئے نہ صرف خود متحرک رہتے ہیں بلکہ اپنے کارکنان اور اپنی جماعت کو بھی دکھی انسانیت کی خدمت بڑھ چڑھ کر کرنے کا درس دیتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایم کیوایم اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی کیمپس کے قیام سے متاثرہ افراد کو آسانیاں میسر آئیں گیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کا عمل جناب الطاف حسین کی جانب سے بلاتفریق اور رنگ و نسل کیاجاتا ہے جس پر جناب الطاف حسین زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔