الطاف حسین کی سرگودھا میں آستانے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت
واقعہ میں شہید ہونے والے حساس ادارے کے اعلیٰ افسر فضل ربانی سمیت دیگر شہدا ء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار اور دعا
محفل سماء کے دوران آستانے پردہشتگردوں کا حملہ کھلی بر بریت اور دہشتگردی ہے، الطاف حسین
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ افسو س ناک واقعہ میں ملوث سفاک دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں،
الطاف حسین کا مطالبہ
لندن ۔۔۔7ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سرگودھا میں محفل سماء کے دوران آستانے میں گھس کر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں آستا نے کے متولی فضل قادری، محفل میں شریک ڈاکٹرایوب سمیت حساس ادارے کے اعلیٰ افسر بر گیڈئیر فضل ربانی کے قتل اور 6افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ آستانے پردہشتگردوں کا حملہ کھلی بر بریت اور دہشتگردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے واقعہ میں شہید ہونے والے بر گیڈئیر فضل ربانی سمیت دیگرشہداء کے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فضل ربانی سمیت تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے ۔ قائد تحریک الطاف حسین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس افسو س ناک واقعہ کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث سفاک دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔