پنجاب کی عوام مدد کی طلب گار ہے اور لوگ سیاست میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ڈپٹی کنوئنر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملکی صورتحال پر سیاست کے بجائے عوامی خدمت میں کوشاں ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ڈپٹی کنوئنر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی وایم این اے
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پنجاب میں سیلاب و بارشوں کے متاثرین کی امداد کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر ایم کیوایم حیدرآباد زون کے زیر اہتمام کوہ نور چوک پر لگائے جانے والے امدادی کیمپ کا دورہ
اس موقع پر ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،راشد خلجی ،دلاور قریشی اور صابر حسین قائم خانی بھی انکے ہمراہ تھے
حیدرآباد۔۔۔06ستمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنر ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پنجاب میں سیلاب و بارشوں کے متاثرین کی امدادکیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر ایم کیوایم حیدرآباد زون کے زیراہتمام کورنور چوک پر لگائے جانے والے امدادی کیمپ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،راشد خلجی ،دلاور قریشی اور صابر حسین قائم خانی بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ پنجاب کی عوام مدد کی طلب گار ہے اور لوگ سیاست میں مصروف ہیں اور ایم کیوایم ملک واحد سیاسی جماعت ہے جو ملکی صورتحال پر سیاست کے بجائے عوامی خدمت میں کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سیاست صرف اور صرف عوامی خدمت پر مبنی ہے اور ملکی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقلید کریں تاکہ عوام کی پریشانیوں کا خاتمہ ہوسکے۔اس موقع پر حیدرآباد کی مختلف تاجرانجمنوں اور سماجی تنظیموں نے جسمیں گرین سیڈ آئل اینڈ جنرل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیر مین محمد اعظم چوہان ، صدرمحمد احمد راجپوت ،نائب صدر عابد میاں دہلوی اور گرین اینڈ سیڈمرچنٹ گروپ کے صدر حاجی محمد ہارون ،نائب صدر عبد السلیم آرائیں ،نائب صدر دیونی داس اور سیکریٹری جنرل جلال الدین قریشی نے اجناس کی بڑی تعداد ایم کیوایم کے امدادی کیمپوں پر جمع کرائی اور ایم کیوایم کی خدمت خلق کو سہرایا۔