یوم دفاع کے موقع پر دونوں سیاسی و مذہبی جماعتیں دھرنوں کو فی الفور ملتوی کردیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
پوری قوم پاک افواج کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت اور مسلح افواج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو ان کی جرات پر سلام تحسین پیش کرتی ہے، رابطہ کمیٹی
ملک اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہے اور اندرونی و بیرونی سازشوں کا شکار ہے، رابطہ کمیٹی
پاک افواج ملک کی سلامتی وبقاء کی خاطر شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ملک کی تاریخ کی اہم جنگ لڑ رہی ہے، رابطہ کمیٹی
پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔6؍ ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پوری قوم شہداء کو زبردست خراج عقیدت اور مسلح افواج کے سربراہوں اور تمام بہادرافسروں اورجوانوں کوان کی جرات پر سلام تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت بھی پاک افواج کے افسران وجوان ملک کی سلامتی وبقاء کی خاطر شمالی وزریرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ملک کی تاریخ کی اہم جنگ لڑ رہی ہے جس میں پاک افواج کے متعدد افسران اورجوان شہید و زخمی بھی ہورہے ہیں جس پر پوری قوم نہ صرف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بلکہ جام شہادت نوش کرنے والے بہادرافسران اور سپاہیوں کو سلام پیش کر تی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کے ملک اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہے اور اندرونی وبیرونی سازشوں کا شکار ہے جبکہ پاک مسلح افواج اس وقت ملک کی دفاع میں مصروف ہے ،حالات کا تقاضہ ہے کہ ہمیں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہر ہ کرنا چاہیئے لہٰذا اسلام آباد میں دونوں سیاسی ومذہبی جماعتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے جاری دھرنوں کو فوری طور پر ملتوی کر کے مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔