سرکاری اداروں میں نادرا کے خصوصی شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کو ہی ملازمت دی جائے،ایم کیو ایم پی ڈبلیو ڈی ونگ
پسندیدگی اور سفارش کی بنیاد پرخصوصی شناختی کارڈ نہ ہونے کے باوجود ملازمتیں فراہم کی جارہی ہیں،جو قابل مذمت اور خلاف قانون ہے
کراچی۔۔۔6ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ Persons With Disabilities Wingکے انچارج عدنان سرور ،ایڈوائزر نور الدین بھاوانی و اراکین نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ملازمتیں ایسے افراد کو دی جائیں جن کو نادرا کی جانب سے خصوصی شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔اپنے مشترکہ بیان میں پی ڈبلیو ڈی ونگ نے کہا کہ قانون کے مطابق نادرا کے خصوصی شناختی کارڈ والے افراد کو ہی سرکاری ملازتیں فراہم کی جائیں گی لیکن اشتہارات میں واضح ہدایت کے باوجود سرکاری اداروں میں پسندیدگی اور سفارش کی بنیاد پرخصوصی شناختی کارڈ نہ ہونے کے باوجود ملازمتیں فراہم کی جارہی ہیں،جو قابل مذمت ہے۔پی ڈبلیو ڈی ونگ نے کہا کہ خلاف ضابطہ قانون کے مطابق ملازمتیں مل جانے کے باعث نادرا کے خصوصی شناختی کارڈ رکھنے والے افراد میرٹ پر ہونے کے باوجود سرکاری ملازمتوں سے محروم رہ جاتے ہیں جب حکومت کی جانب سے ایک قانون ترتیب دیدیا گیا ہے تو سرکاری ادارے اس قانون کی پاسداری کریں۔پی ڈبلیو ڈی ونگ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں جو اشتہارات دئے گئے ہیں اس پر عمل درآمد کرایا جائے تاکہ خصوصی شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کی حق تلفی نہ ہو۔