رابطہ کمیٹی نے سینیٹر عبدالحسیب خان کو تنظیمی ذمہ داریوں و دیگر فرائض سے مسلسل غفلت برتنے پر تنظیمی رکنیت سے معطل کردیا
رابطہ کمیٹی کے سابقہ رکن ناصر جمال کی ذمہ داریاں رابطہ کمیٹی سے لیکر شعبہ اطلاعات کے نیوز کمیٹی میں منتقل کردی گئیں
جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ان دونوں فیصلوں کی توثیق کر دی ہے
لندن ۔۔4ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینیٹرعبدالحسیب خان کے تنظیمی ذمہ داریوں اور دیگر فرائض سے مسلسل غفلت برتنے، اس میں کوتاہی یا دیر کرنے پر انہیں بارہا مرتبہ رابطہ کمیٹی نے اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا لیکن انہوں نے اپنے طرز عمل میں کوئی تبدیلی نہیں کی جس سے پارٹی کو ناقابل تلا فی نقصان پہنچا ہے۔
رابطہ کمیٹی نے آج ہنگامی اجلاس میں ان کی کارکردگی پر غور غوض کرنے کے بعد انہیں تنظیمی رکنیت سے معطل کر دیا ہے ۔ اس دوران نہ تو وہ سینیٹ کا اجلاس اٹینڈ کر سکتے ہیں اور نہ کوئی سینیٹ کمیٹی کے کسی بھی اجلاس میں شریک ہوسکتے ہیں۔
دریں اثناء رابطہ کمیٹی کے سابقہ رکن ناصر جمال کی ذمہ داریاں رابطہ کمیٹی سے لیکر شعبہ اطلاعات کے نیوز کمیٹی میں منتقل کر دی ہیں ۔
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ان دونوں فیصلوں کی توثیق کر دی ہے۔