ملک کے نامور گلوکار حبیب محمد ولی کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار تعزیت
حبیب محمد ولی تربیتی ادارے کی حیثیت رکھتے تھے ،گلوکاری کی دنیا میں ان کی خدما ت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، الطاف حسین
مرحوم حبیب محمد ولی کے اہل خانہ ، شوبزنس سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور دعا
لندن ۔۔۔4ستمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملک کے نامور گلوکار حبیب محمد ولی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیاہے۔جناب الطاف حسین نے حبیب محمد ولی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ریڈیو، ٹیلی ویژن ، ملی نغمے گائے اور متعدد فلموں میں اپنی گلوکاری کے جوہر دکھائے اور وہ نئے گلوکاروں کے لئے تربیتی ادارے کی حیثیت رکھتے تھے ، گلوکاری کی دنیا میں ان کی خدما ت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جناب الطاف حسین نے مرحوم حبیب محمد ولی کے اہل خانہ ، شوبزنس سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حبیب محمد ولی مرحوم کے درجات بلند کرکے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرتے۔