اسٹیج، ریڈیو، ٹی وی کے معروف اداکار مقصود علی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
مقصود علی مرحوم نئے اداکاروں کے لئے ادارے کا درجہ رکھتے تھے، الطاف حسین
مقصود علی کے انتقال سے ڈرامہ انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں کیا جا سکے گا، الطاف حسین
شوبز انڈسٹری اور مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار اور دعائیں
لندن ۔۔۔4ستمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی سے تعلق رکھنے والے اسٹیج ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف اداکار مقصود علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کی ڈرامہ انڈسٹری کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ مقصود علی نئے آنے والے اداکاروں کے لئے اپنے اندر ایک ادارے کا درجہ رکھتے تھے اور انکے انتقال سے ملک کی ڈرامہ انڈسٹری میں جو خلاء پیدا ہوا ہے اسے کبھی پر نہیں کیا جاسکے گا۔ جناب الطاف حسین نے مقصو د علی مرحوم کے سوگوار لواحقین اور شو بز نس سے تعلق رکھنے والے تمام افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرکے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔