ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی یونٹ 168ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن سید عقیل عباس زیدی کے قتل کی مذمت
حق پرستوں کے حوصلے بہت بلند ہیں اور اس قسم کی کار روائیوں سے پرچم حق کو روکا نہیں جا سکتا، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔3ستمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نامعلوم مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم یونٹ168ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن سید عقیل عباس زیدی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشتگرد ملک میں حق پرستی کے بڑھتے ہوئے نظریے سے خوف زدہ ہیں اور اس قسم کی مذموم کا ر روائیوں سے حق پرستوں کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں لیکن حق پرستوں کے حوصلے بہت بلند ہیں اور اس قسم کی کار روائیوں سے پرچم حق کو روکا نہیں جا سکتا ۔رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شہید سید عقیل عباس زیدی کے قتل میں ملوث سفاک عناصر کو فی الفور گرفتار کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔