ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام باکردار سیکٹر ممبران وکارکنان کا اجلاس طلب کر لیا
اجلا س لال قلعہ گراؤنڈ عزیز میں شام چھ بجے منعقد کیا جائے گا
اجلاس میں میں ساتھیوں کے ساتھ اس درخواست کو لیکر کہ وہ مجھے قیادت کی ذمہ داریوں سے سکبدوش کریں حاضر ہونگا ،الطاف حسین
ملک کی نازک صورتحال سے میں پہلے ہی دکھی، غم زدہ اور پریشان ہوں، الطاف حسین
پارٹی کے بڑے ذمہ داروں کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور مفاد پرستانہ رویہ سے سخت نالاں ہوں، الطاف حسین
لندن ۔۔3ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام باکردار سیکٹر ویونٹس کے ممبران وکارکنان جن کے دامن ہر قسم کی برائیوں اور خاص کر سماجی برائیوں سے پاک ہوں ان کا اجلاس آج شام چھ بجے لال قعلہ گراؤنڈ عزیز میں طلب کر لیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ملک کی نازک صورتحال سے میں پہلے ہی دکھی، غم زدہ اور پریشان ہوں ،دوسری طرف پارٹی کے بڑے ذمہ داروں کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور مفاد پرستانہ رویہ سے سخت نالاں اور دکھی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تفصیلا ت آج شام کے اجلاس میں میں ساتھیوں کے ساتھ اس درخواست کو لیکر کہ وہ مجھے قیادت کی ذمہ داریوں سے سکبدوش کریں لیکر حاضر ہونگا ۔