ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی اور حق پرست ارکان اسمبلی چوڑی پاڑہ میں تین منزلہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثے پر پہنچ گئے
جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال روانہ کیا
ڈاکٹرز و انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
حیدرآباد۔۔۔2؍ ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی نے منگل کے روز حیدرآباد میمن ہسپتال کے سامنے الیاس آباد چوڑی پاڑہ کے علاقے میں تین منزلہ عمارت پر مشتمل دوگھر وں کی چھت گر نے کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والے خواتین ، بچیوں اور ملبے تلے دبے ہوئے متعدد افراد کو نکالااور انہیں اپنی نگرانی میں خدمت خلق فاونڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال روانہ کیا ۔اس موقع پر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی صابر حسین قائم خانی ، راشد خلجی ،دلاور قریشی ، کے کے ایف کے رضاکار اور سیکٹر و یونٹ اور کارکنوں نے بڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ حق پرست نمائندوں نے حیسکو کے افسران سے رابطہ کیا اور انہیں فوری طور پر بجلی کی تاروں منتقلی اور امدادی کاموں کو تیز کرکے جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کیا ۔بعدازاں حیدرآباد کے زونل انچارج اور اراکین زونل کمیٹی نے حق پرست ارکان اسمبلی کے ہمراہ سول اسپتال کا دورہ کیا اور جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کے عملے کو خصوصی ہدایت کی کہ حادثہ میں زخمیوں کے علاج و معالجے میں پر خصوصی توجہ دیں اور تاکہ زخمیوں کسی بھی قسم کی پریشانی سامنا نہ کرنا پڑے۔