جناب الطاف حسین کی جانب سے بم دھماکہ سے معذور سید محمد اویس عابدی کو خودکار (الیکٹرونک )وہیل چیئر کا عطیہ
سید محمد اویس کو وہیل چیئر کا عطیہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عباس رضوی اور احمد سلیم صدیقی نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں غیر رسمی تقریب کے دوران کیا
کراچی۔۔۔2ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر 4مئی2013ء کومورپارک عزیزآبادکے قریب ہونے والے بم دھماکہ کے نتیجے میں پیروں سے معذور17سالہ سید محمد اویس عابدی کوایم کیو ایم کے DISABLE PERSON WING کی جانب سے خودکار(الیکٹرونک )وہیل چیئر کاتحفہ عطیہ کیاگیا۔اس سلسلے میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایک غیررسمی تقریب منعقدکی گئی جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سید حیدر عباس رضوی اوراحمد سلیم صدیقی کے ہمراہ پی ڈبلیو ڈی ونگ کے انچارج عدنان سرور نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سید محمد اویس عابدی کو وہیل چیئر کا تحفہ پیش کیا اور انہیں مبارکباد دی ۔ وہیل چیئرملنے پرمحمد اویس عابدی نے قائدتحریک جناب الطاف حسین ،رابطہ کمیٹی اورپی ڈبلیوڈی کے ارکان کاشکریہ اداکیااوران کے حق میں دعائیں کیں ۔ تقریب میں شعبہ خواتین کی انچارج و رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ اور ایڈوائزر نور الدین باوانی ،جوائنٹ انچارجز پی ڈبلیو ڈی ونگ عظیم علی،جاوید رئیس و اراکین بھی موجود تھے۔