حیدرآباد میں عمارتوں کے گرنے کے باعث ملبے میں دب کر متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہارافسوس
جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت اور سوگوار لواحقین سے تعزیت
لندن ۔۔۔۔02ستمبر 2014
متحدہ قومی موومنْت کے قائدجناب الطاف حسین نے حیدر آباد میں میمن اسپتال کے قریب دوعمارتوں کے گرجانے کے باعث ملبے میں دب کر متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے اس ناگہانی حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والے تمام افرادکی مغفرت اور ان کواپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ )آمین(