ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹیکے جوائنٹ انچارج اور سابق ٹاؤن ناظم نیو کراچی اختر حسین کے والدہ محترمہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار تعزیت
لندن۔۔۔یکم ستمبر2014ء
ایم کیوایم کے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اور سابق ٹاؤن ناظم نیو کراچی اختر حسین کی والدہ محترمہ عظمت النساء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطاکرے۔ (آمین)