حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نائلہ منیر کے شوہر منیر احمد کی فاتحہ چہلم انکی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی
فاتحہ چہلم کے اجتماع میں ارکان رابطہ کمیٹی ، حق پرت ارکان اسمبلی ودیگر کی شر کت
کراچی ۔۔۔31اگست2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رکن صوبائی اسمبلی اور شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج نائلہ منیر کے شوہر منیر احمد کی فاتحہ چہلم کا اجتماع اتوار کے روز انکی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔ فاتحہ چہلم کے اجتماع میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عباس رضوی ، بابر غوری ، آنسہ ممتاز انور،حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی ذمہ داران، مختلف شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹر و یونٹس کے کا ر کنان اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اور دعا ئیں مانگی گئیں۔