آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ایم کیوایم پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر طاہر کھوکھر نے پولی کلینک اور پمز اسپتال جاکر دھرنوں میں پولیس شیلنگ اور فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی
جناب الطاف حسین کی جانب سے زخمیوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور منر ل واٹر کی بولتیں تقسیم کیں
اسلام آباد۔۔۔31، اگست2014ء
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے اسلام آباد کے دھرنوں میں پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے زخمی ہونیوالے پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کے نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین او ر بچوں کی پولی کلینک اور پمز اسپتال جاکر عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم اپر پنجاب کے ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ طاہر کھوکھر نے زخمی نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں میں جناب الطاف حسین کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں اور انہیں منر ل واٹر کی بوتلیں فراہم کیں ۔انہوں نے زخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔