ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سے ٹیلی فون پرگفتگو
آپ نے جہاں اتنا صبروتحمل سے کام لیا وہاں اور صبروتحمل کامظاہرہ کریں ۔الطاف حسین کی ڈاکٹرطاہرالقادری سے اپیل
گورنر پنجاب چوہدری سرور اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد تاحال بھر پور کوشش کرر ہے ہیںکہ معاملات افہام وتفہیم کے ذریعے حل ہوجائیں۔ الطاف حسین
دعا کریں کہ ہم لوگ بات چیت اورافہام وتفہیم کے ذریعے معاملات کوبہتربنانے کی جوکوشش کررہےہیں اللہ انہیں کامیاب بنائے۔الطاف حسین
طرفین کو جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے صبروتحمل اورسوچ وبچارکے بعدفیصلہ کرناچاہیے۔الطاف حسین
ڈاکٹرطاہرالقادری نے ان کے مؤقف کی حمایت کرنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ اداکیا
لندن ۔۔ 28اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد مجھ سے بات چیت کر کے تاحال بھر پور کوشش کرر ہے ہیں کہ معاملات افہام وتفہیم کے ذریعے حل ہوجائیں۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے بھی اپیل کی کہ انہوں نے جہاں اتنا صبروتحمل سے کام لیا وہاں اور صبروتحمل کامظاہرہ کریں اورسب ملکر دعا کریں کہ ہم لوگ بات چیت اورافہام وتفہیم کے ذریعے معاملات کوبہتربنانے کی جوکوشش کررہے ہیں اللہ انہیں کامیاب بنائے لہٰذادونوں طرفین کو جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے صبروتحمل اورسوچ وبچارکے بعدفیصلہ کرناچاہیے۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے ان کے مؤقف کی حمایت کرنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ اداکیا۔