کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاگ ٹی وی کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر نادر شاہ کے قتل پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
لندن۔۔۔۔28اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی علاقے کے کورنگی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاگ ٹی وی ایسویٹ پروڈیوسر نادر شاہ کے قتل پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور مرحوم کے بلنددرجات اور مغفرت کیلئے دعا کی۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر داخلہ سندھ سے مطالبہ کیا ہے وہ عادل شاہ کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔