ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے نارتھ ناظم آباد یونٹ 173 اے کے کارکن عدنان ولد محمد مشتاق کی بنیادی رکنیت خارج کردی
کراچی ۔۔۔25اگست2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی اور غیر اخلاقی سر گر میوں میں ملوث ہونے کی بناء پر ایم کیو ایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 173Aکے کارکن عدنان ولد محمد مشتاق کو بنیادی تنظیمی رکنیت سے خارج کر دیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدنان ولد محمد مشتاق سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھیں ۔