ایم کیو ایم ٹو بہ ٹیک سنگ کے صدر وسیم کے والد عبد العلیم خان غوری کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔25اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ نے ایم کیو ایم اپر پنجاب کے ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیکسنگ کے صدر وسیم بھائی کے والد عبد العلیم خان غوری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم عبد العلیم خان غوری کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔