قائد ایم کیوایم الطاف حسین نے سینئر اراکین و پارلیمنٹرینز کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی
ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور آئندہ 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، الطاف حسین
سینئر اراکین و پارلیمنٹرینز اسلام آباد میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں، الطاف حسین
ایم کیوایم کے پارلیمنٹریز ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے نجات دلانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں
حکومت اور احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں کے مابین مذاکرات کے عمل کو نتیجہ خیز بنایا جائے
تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کی فلاح وبہتری کیلئے خصوصی دعائیں کریں
لندن ۔۔۔25اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئر اراکین و پارلیمنٹرینز کوفوری طوپر اسلام آباد روانگی اورہنگامی طور پر تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ پیر کی صبح ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان اورپارلیمنٹرینزسے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اورآئندہ 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں لہٰذا ایم کیوایم کے سینئر اراکین وپارلیمنٹریز ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے نجات دلانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کارلائیں۔ جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کی فلاح وبہتری کیلئے خصوصی دعائیں کریں ۔ انہوں نے حکومت اور احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں کے مابین مذاکرات کے عمل کو نتیجہ خیز بنانے اور جمہوری طریقے سے سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے ایم کیوایم کے سینئراراکین وپارلیمنٹرینزکوفوری طورپر اسلام آباد پہنچنے اور سیاسی ومذہبی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت بھی کی ۔