پنجاب میں حق پرستانہ پیغام کے فروغ کیلئے طاہر ہ آصف شہید کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،الطاف حسین
آپ ہمت اور حوصلے سے کام لیں اور اپنی شہید والد ہ کے مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن کر دار ادا کریں، شہید کے صاحبزادے اور صاحبزادی کو الطاف حسین کی تلقین
محترمہ طاہر ہ آصف شہید کے بلنددرجات اور سوگوار لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعائیں
ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکر یٹریٹ لندن میں محترمہ طاہرہ آصف شہید کے صاحبزادے اور صاحبزادی سے گفتگو
لندن۔۔25اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں حق پرستانہ پیغام کے فروغ اور غریب ومتوسط طبقہ میں شعوری بیداری کیلئے حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہر ہ آصف شہید کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔
ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکر یٹریٹ لندن میں محترمہ طاہرہ آصف شہید کے صاحبزادے نوریز آصف اور صاحبزادی اناہیتہ آصف سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے محترمہ طاہرہ آصف کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ،انہوں نے شہید کے صاحبزادے اور صاحبزادی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ طاہر ہ آصف شہید کے بلنددرجات اور سوگوار لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ۔جناب الطاف حسین نے شہید کے صاحبزادے اور صاحبزادی کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمت اور حوصلے سے کام لیں اور اپنی شہید والد ہ کے مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن کر
دار ادا کریں ۔