قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سرفراز نواز کے بھائی شاہد نواز کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن ۔۔۔23اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سرفراز نواز کے بھائی شاہد نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے سر فراز نواز سمیت تمام سوگوار ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شاہد نواز مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگوارا ن کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت عطا فرمائے۔