ایم کیوایم امریکہ کے 18 ویں سالانہ کنونشن کا (الطاف حسین۔ دی رائٹ مین) کے عنوان سے واشنگٹن ڈی سی میں آغاز کردیا گیا
کنونشن میں امریکہ کے 18 سے زائد شہروں سے ذمہ داران و کارکنان شریک ہیں
شکاگو ۔۔۔23اگست2014ء
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام 18 ویں سالانہ کنونشن کا باقاعدہ آغازواشنگٹن ڈی سی میں ہوا۔کنونشن میں امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی ،پاکستان سے آئی ہوئیں رکن صوبائی اسمبلی ارم ؑ عظیم فاروقی سمیت سینٹرل کمیٹی کے اراکین، چیپٹر انچارجزاور مختلف شعبہ جات کے انچارجزسمیت کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر جنید فہمی، سینٹرل کمیٹی کے اراکین اور رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی سمیت نگراں میڈیا سیل ثاقب محی الدین اور انچارج میڈیا سیل عمران حسین نے دی رائٹ مین پوسٹر اور خوبصورت مجلہ کا اجراء کیا ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جنید فہمی نے کہا کہ پاکستان کے مسا ئل کا مستقل اور پائیدار حل صرف قائد تحریک الطاف حسین کے پاس ہے اور اسی لئے جناب الطاف حسین ہی پاکستان کے رائٹ مین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جہاں پاکستان کو سیاسی انتشار, خلفشار اور مذہبی انتہاء پسندی جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے وہاں جناب الطاف حسین پاکستان کی بقاء و سلامتی کی جنگ لڑتے نظر آرہے ہیں۔ کنونشن کے پہلے روز تنظیمی امتحان اور اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیاجس میں ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔