ملک میں اگرکوئی جماعت حقیقی معنوں میں تبدیلی لاسکتی ہے تووہ ایم کیوایم ہے ،امین الحق
پاکستان جن مسائل ، مشکلات کاشکارہیں اس کاسبب پاکستان میں رائج فرسودہ نظام ہے‘عبدالحسیب
پاکستان میں غریبوں کے انقلاب کانعرہ سب لگاتے ہیں لیکن انقلاب وہی لاسکتے ہیں جنہوں نے انقلاب کارول ماڈل پیش کیا ‘میاں عتیق
راولپنڈی۔۔۔۔23اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے اراکین امین الحق، عبدالحسیب اورمیاں عتیق نے راولپنڈی آفس میں اپر پنجاب کمیٹی و دیگر شعبہ جات سے میٹنگ کی ۔رکن رابطہ کمیٹی امین الحق نے کہا کہ ملک میں اگرکوئی جماعت حقیقی معنوں میں تبدیلی لاسکتی ہے تووہ صرف ایم کیوایم ہے،ملک کی موجودہ صورتحال میں قائد تحریک نے جس طرح اپنا مثبت کردار ادا کیا اُسے ملک کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے سہراہا ہے۔قائدتحریک الطاف حسین نے غریب ومتوسط طبقہ کے پڑھے لکھے افرادکوایوانوں میں بھیج کرانقلاب کی مثال قائم کی۔رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے کہا کہ پاکستان کی عوام اس وقت جن مسائل ، مشکلات اور بدحالی کاشکارہیں اس کاسبب پاکستان میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ،سرمایہ دارانہ اور وڈیرانہ نظام ہے ،ایم کیو ایم حقیقت پسندی اور عملیت پسندی پر یقین رکھتی ہے،ایم کیو ایم کا فکرو فلسفہ ہمیں انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے اوراس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی میاں عتیق نے کہاہے کہ پاکستان میں غریبوں کے انقلاب کانعرہ سب لگاتے ہیں لیکن انقلاب وہی لاسکتے ہیں جنہوں نے انقلاب کارول ماڈل پیش کیا ہو۔انشاء اللہ ایم کیوایم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہدکرکے ملک میں تبدیلی لاکررہے گی،اس موقع پررکن صوبائی تنظیمی کمیٹی (پنجاب ) فیصل فجاج ڈار، اپر پنجاب کمیٹی کے صدر عتیق عباسی و اراکین کمیٹی ، ڈسٹرکٹ صدرشیخ خضر حیات راولپنڈی واراکین کمیٹی، ڈسٹرکٹ صدر اسلام آباد و اراکین کمیٹی ،اراکین سٹی راولپنڈی اور کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔