ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں رکن رابطہ کمیٹی رشید گوڈیل کی عیادت
جناب الطاف حسین کی جانب سے گلدستہ پیش کیا اور دعاؤں و نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا
عیادت کرنے والوں میں حیدر عباس رضوی، سید امین الحق، عبد الحسیب، میاں عتیق اور اسلم آفریدی شامل
اسلام آباد ۔۔۔21اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جمعرات کے روز جناب الطاف حسین کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج رکن رابطہ کمیٹی اور قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل سے ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے انہیں گلدستہ پیش کیا ۔ عیادت کرنے والوں میں حیدر عباس رضوی، سید امین الحق، عبد الحسیب، میاں عتیق، اسلم آفریدی اور ایم کیو ایم اپر پنجاب صدر عتیق عباسی و دیگر ذمہ داران بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر اراکان رابطہ کمیٹی و دیگر نے رشید گوڈیل جناب الطاف حسین کی جانب سے دعاؤں اور اہل خانہ کو نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔