ایم کیو ایم کے کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔20اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم میر پور خاص زون سیکٹر اے یونٹ 3/Aکے کارکن صا بر جلیل کے بڑے بھائی مظاہر جلیل ،میر پور خاص زون سیکٹر ڈی یونٹ8/Bکے ذمہ دار اخلاص احمد کے بہنوئی رشید احمد خان اورپی آئی بی سیکٹر یونٹ49کے کارکن خاور اقبال کی زوجہ ناصرہ خاتون کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)