اسکواشکے سابق عالمی چیمپئن ہاشم خان کے انتقال پر الطا ف حسین کااظہار افسوس
ہاشم خان مرحوم نے اسکواش کے کھیل میں اپنی فتح متعدد مرتبہ برقرار رکھی اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، الطاف حسین
اسکواش کی دنیا میں پاکستان کیلئے مرحوم کی گرانقدر خدمات کا اعتراف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کیاجاتارہا ہے ، الطاف حسین
مرحوم کے تمام سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
لندن ۔۔۔19، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن ہاشم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہاشم خان مرحوم نے اسکواش کے کھیل میں اپنی فتح متعدد مرتبہ برقرار رکھی اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اسکواش کی دنیا میں مرحوم کی گرانقدر خدمات کا اعتراف ملکی و بین الاقوامی سطح پر کیا جاتا رہا ہے اور انہیں مختلف اعزازات سے نواز جاچکا ہے ۔ انہوں نے ہاشم خان مرحوم کو اسکواش میں خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم اسکواش چیمپئن سے محروم ہوگیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ہاشم خان مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطاکرے ۔ (آمین)