ایم کیو ایم حیدرآباد زون ، سیکٹر جی ، یونٹ 2 اے کے یونٹ انچارج سہیل قریشی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
کراچی :۔۔17؍ اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم حیدرآباد زون ، سیکٹر جی ، یونٹ 2/Aکے یونٹ انچارج سہیل قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)