ایم کیو ایم کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی :۔۔17؍ اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رکن سندھ تنظیمی کمیٹی خالد بگھیو کے والد ماہی خان بگھیو ، ایم کیو ایم سوسائٹی سیکٹر یونٹ 65کے کارکن محمد اطہر رانا (شہید ) کے والد محمد رفیق رانا ، لانڈھی سیکٹر یونٹ 83کے کارکن ساجد حسین کے بڑے بھائی زاہد حسین ، اے پی ایم ایس او ، سیکٹر A، یونٹ اردو سائنس کالج کے (شہید ) کارکن اشفاق بندھانی کی والدہ حبیب بی بی،ایم کیو ایم سانگھڑ زون یونٹ یو سی 2کے کارکن ریاض راجپوت کے والد فخر الدین ، ایم کیو ایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 173/Aکے کارکن حسن منور کے والد سید منور حسین رضوی ایم کیو ایم اورنگی سیکٹر یونٹ 119کے کارکن محمد شکیل اختر کی والدہ مہر النساء بیگم ، لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 196کے کارکن طالب محمود کے بھائی محمد خالد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ۔ (آمین )