وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر رابطہ، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو
آپ معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرانے کیلئے جو کوششیں کررہے ہیں ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق
ہماری کوشش ہوگی کہ ہم مسئلے کو مذاکرات اور بات چیت سے حل کریں۔ خواجہ سعد رفیق
میری خواہش اور کوشش ہے کہ تمام معاملات افہام و تفہیم اور پرامن طریقے سے حل ہوں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔17 اگست 2014ء
وفاقی وزیرریلوے اورمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعدرفیق نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے فون پر رابطہ کیا اوران سے ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگوکی۔ خواجہ سعدرفیق نے ملک کے موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے جناب الطاف حسین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ معاملات کو پر امن طریقے سے حل کرانے کیلئے جو کوششیں کررہے ہیں ہم انہیں قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم مسئلے کو مذاکرات اوربات چیت سے حل کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میری خواہش اورکوشش ہے کہ تمام معاملات افہام وتفہیم اورپرامن طریقے سے حل ہوں۔