حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی کی خوشدامن (ساس) وحیدہ خاتون اور ایم کیوایم قمبر شہداد کوٹ کے کارکن عبدالحق لوہار کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔13؍اگست 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی کی خوشدامن (ساس)وحیدہ خاتون اور ایم کیو ایم قمبر شہداد کورٹ زون کے کارکن عبدالحق لوہار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مرحومین کے ہل خانہ اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند کر کے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔