وفاقی حکومت کا لندن میں ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ
ایم کیوایم کی قیادت کیلئے وزیراعظم نوازشریف کا پیغام پہنچایا
اپوزیشن کے لانگ مارچ کی راہ میں کھڑی رکاؤٹیں ہٹانے کے بارے میں ایم کیوایم کی قیادت کو اعتماد میں لیا
ایم کیوایم نے اس فیصلے پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان، وفاقی کابینہ کے دیگر اراکین اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا
لندن۔۔۔13، اگست2014ء
وفاقی حکومت نے لندن میں ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ کیا اور وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا پیغام پہنچایا۔ وفاقی حکومت نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کی راہ میں کھڑی رکاؤٹیں ہٹانے کے بارے میں ایم کیوایم کی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ ایم کیوایم کی قیادت نے حکومت کے فیصلے کو مثبت قراردیا اور اس فیصلے پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، وفاقی کابینہ کے دیگر اراکین اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔