ملکی موجودہ کشمکش کی صورتحال میں جس قدرہوسکے حبّ الوطنی کا اظہار کیا جائے۔اے پی ایم ایس او
کراچی۔۔13اگست2014ء
آل پاکستا ن متحدہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں جامعہ سر سید سے لیکر جامعہ کراچی تک ریلی نکالی گئی جس میں شہر کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و اساتذہ کی کثیر تعدادمیں شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ ریلی کی صورت میں طلبہ جامعہ کراچی پہنچے اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے مرکزی اراکین انجینئر فیضان شیخ ،احمر فلسطینی اور شان زہرہ جعفری بھی موجود تھے جنہوں نے طلبا و طالبات کو قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی جانب سے جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اور پاکستان کیلئے خیر کی دعا کی۔ اس موقع پر مرکزی اراکین کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ کشمکش کی صورتحال میں جس قدر ہوسکے حبّ الوطنی کا اظہار کیا جائے ۔