گوادر کے ساحل پر کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں متعدد افراد کے ڈوب کر ہلاک اور لاپتہ ہوجانے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
کراچی ۔۔۔11، اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گوادر کے ساحل پر کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں متعدد افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈوب کر ہلاک ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہلاک شدگان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے اور کشتی الٹنے سے سمندر میں لاپتہ ہوجانے والے افر ادکی زندگیوں کی حفاظت فرمائے ۔