لاہورمیں منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ اورمختلف علاقوں میں موبائل فون بندکرنے پرایم کیوایم کااظہارتشویش
موبائل فون سروس فی الفور بحال کی جائے۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کاانتباہ
کراچی۔۔۔10،اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہورمیں تحریک منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ ، اطراف کے علاقوں اورمختلف علاقوں میں موبائل فون بندکرنے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ موبائل فون سروس فی الفور بحال کی جائے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ موبائل فون سروس بندکرناشہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورذی ہے لہٰذا یہ عمل نہ کیاجائے اورشہریوں کے معمولات زندگی میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔