ایم کیوایم گلگت بلتستان اوران کے عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لئے کوشاں ہیں ،سیدحیدرعباس رضوی
گلگت بلتستان اوراس کے عوام کے حقوق کے لئے جلدپارلیمنٹ میں قراردادپیش کی جائیگی
یہاں عوام کوگذشتہ66سالوں کے دوران ان کے جائزحقوق سے محروم رکھاگیا
رکن رابطہ کمیٹی اسلم آفریدی اوردیگرکے ہمراہ گلگت پریس کلب میں حیدرعباس رضوی کی پریس کانفرنس
گلگت۔۔۔9؍اگست2014ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے کہاہے کہ ایم کیوایم گلگت بلتستان اوران کے عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لئے کوشاں ہیں اوراس سلسلے میں پارلیمنٹ میں قراردادلائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کوگذشتہ66سالوں کے دوران ان کے جائزحقوق سے محروم رکھاگیاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی ،گلگت بلتستان کمیٹی کے انچارج واراکین اورایم کیوایم کے دیگرذمہ داران کے ہمراہ گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔گلگت بلتستان کے عوام کودرپیش مسائل کاذکرکرتے ہوئے سیدحیدرعباس رضوی نے کہاکہ ایم کیوایم قائدتحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفے پرعمل پیراہے جو جلد گلگت بلتستان کے عوام کودرپیش مسائل کے حل اورانہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیگی ۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان اوراس کے عوام کوان کے جائز حقوق کے لئے تراسانے کاسلسلہ ختم کرکے مستقل بنیادوں پراس مسئلے کاحل نکالناہوگا، ایم کیوایم اس مقصدکے لئے جلد پارلیمنٹ میں قراردادلائی گی۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام 66 برسوں سے آئینی وبنیادی حقوق سے محروم ہیں اوریہاں کے عوام میں غیرمعمولی طورپر احساس محروم بڑرہی ہے اوران کی مشکلات میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ امن پسندجمہوری جماعت ہے جس کی عوامی خدمات کا دائرہ گلگت بلتستان تک پھیلاہواہے اوریہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم نے شروع دن سے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لئے آوازبلندکی۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم گلگت بلتستان کے عوام کوکسی صورت تنہاء نہیں چھوڑیگی اوران کے مسائل کے حل کے لئے ہرسطح پرآواز احتجاج بلند کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین واحدلیڈرہیں جوملک کوبحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس وقت ملک جن اندرونی وبیرونی خطرات سے دوچارہے ان حالات میں تمام جماعتوں اوران کے قائدین کوایک پلیٹ فارم پرمتحدومنظم کرنے کی اشدضرورت ہے۔سیدحیدرعباس رضوی نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں عوام کوسفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پرسڑکوں کاجال بچایاجائے،دیامرڈیم کے متاثرین کومعاضوں کی ادائیگی کویقینی بنائی جائے اور بونجی ڈیم کے حوالے سے حراموش کے تحفظات کوصوبائی حکومت فی الفوردورکرے۔