ایم کیو ایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 158کے شہید کارکن محمد آصف کو یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا
نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان ،حق پرست ارکان اسمبلی و دیگرکی شرکت
کراچی ۔۔۔۔9اگست2014ء
متحد ہ قو می موومنٹ لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 158کے شہید کارکن محمد آصف کو ہفتہ کے روز آہوں اور سسکیوں کے درمیان یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ قبل ازیں شہید محمد آصف کی نماز جنازہ غریب آباد میں واقع محمدی مسجد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان ، حق پرست ار کان اسمبلی سفیان یوسف ، عظیم فاروقی ، افتخار عالم، کراچی تنظیمی کمیٹی و دیگر شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹر اور یونٹس کے کارکنان اور شہید کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔