مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم لیاقت آباد سیکٹریونٹ158 کے کارکن محمد آصف کی شہادت پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
حق پرستی کی تحریک کے پر عزم کا رکنان کو بذدلانہ کار روائیوں سے حراساں نہیں کیا جاسکتا ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
شہید محمد آصف کے درجات کی بلندی اور سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار
کراچی ۔۔۔8اگست 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاقت آباد بلوچ ہوٹل کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیو ایم یونٹ 158لیاقت آباد سیکٹر کے کارکن محمد آصف کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ دہشتگرد بیگنا ہ کارکنا ن کو نشا نہ بنا کر حق پرستی کے نظریے کو ملک کے محروم و مظلوم عوام تک پہنچنے سے روکنا چاہتے ہیں لیکن حق پرستی کی تحریک کے پر عزم کا رکنان کو اس قسم کی بذدلانہ کار روائیوں سے حراساں نہیں کیا جاسکتا ۔ رابطہ کمیٹی نے محمد آصف شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت دے ۔