سوگوار کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔7اگست 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے یونٹ 118، اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن خالد نیاز کے والد نیاز احمد ،اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن ندیم عباس کی والدہ محترمہ فریدہ بیگم اور میڈیکل ایڈ کمیٹی سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتا ل کے ذ مہ دار سرور جمال کے والد رئیس احمد کے انتقال گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کے درجات بلند کرکے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔