شیخ رشید احمد اور رحمان ملک کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
موجودہ سیاسی صورتحال اور اسلام آباد میں آئندہ ہونے والے اجتماعات سمیت دیگر اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال
لندن۔۔۔5، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے مابین گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اسلام آباد میں آئندہ چند روز میں ہونے والے اجتماعات سمیت دیگر اہم سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی اوورسیز کے پریذیڈنٹ رحمان ملک نے بھی ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔