ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے وفد کی پاسٹر انور جاوید سے ملاقات
پاسٹر انور جاوید کو بین الاقوامی جریدے نیوز ویک کی اعزازی کاپی پیش کی گئی
بین الاقوامی جریدے کا قائد تحریک الطاف حسین کودی رائٹ مین کہنا صد فیصد درست ہے، پاسٹر انور جاوید
کراچی ۔۔۔5اگست 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج سید منور الاسلام نے اراکا ن کمیٹی کے ہمراہ نیو اپا سٹالک چرچ میں مسیحی برادری کے پاسٹر انور جاوید سے ملاقات کر کے انہیں جناب الطاف حسین کے بین الاقوامی جریدے نیو ز ویک کو دئیے جانے والے خصوصی انٹر ویو کی اعزازی کاپی پیش کی اور انٹرویو کے متعلق اظہار خیال کیا ۔ اس موقع پر لیاقت آباد ٹاؤن ورکنگ کمیٹی بھی انکے ہمراہ موجود تھی۔ ملاقات کے موقع پر پاسٹر انور جاوید نے اقلیتی امور کمیٹی کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی جریدے نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو The Right Manکا جو نا م دیا ہے وہ صد فیصد درست ہے کیونکہ جناب الطاف حسین ہی ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو ہمیشہ حق اور سچ بات کر تے ہیں اور ملک کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان مسائل کا یقینی حل فراہم کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مسیحی برادری ملک کی فلاح کے لئے جناب الطاف حسین کی کاوشوں کی قدر کرتی ہے اور ہم بین الاقوامی جریدے کو دئیے جانے والے اس انٹرویو کو تمام مسیح ہم وطنوں تک پہنچائیں گے ۔