وفاقی حکومت کا ایم کیوایم سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ
ایم کیوایم کے وفد کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت
متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی دعوت قبول کرلی
جمعرات کی سہ پہر ایم کیوایم کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایوان وزیراعظم میں ، وزیراعظم سے ملاقات کرے گا
کراچی۔۔۔5، اگست2014ء
وفاقی حکومت کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ کیا گیاہے جس میں ایم کیوایم کے وفد کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔ایم کیوایم نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی دعوت قبول کرلی ہے اور جمعرات کی سہ پہر ایم کیوایم کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایوان وزیراعظم میں ، وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرے گا۔