مظفرآباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے کے باعث متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
الطاف حسین کی افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعاسوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار
لندن ۔۔۔5اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مظفرآباد میں فار ورڈ کہوٹہ سے عباس پور جانے والے مسافر وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے افسوس ناک حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونیوالے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطافر مائے ۔