سینٹ پیٹرک چرچ صدراورنیواپاسٹالک چرچ لیاقت آبادسے تعلق رکھنے والے مسیحی وفود کی متحدقومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات
وفودنے مسیحی برادری کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کوعیدالفطرکی مبارکباداورتحائف پیش کیے
مسیحی وفودکی الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرسمیت ملک کی بقاء وسلامتی ،دہشت گردی کے خاتمے اورایم کیوایم کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کیں
کراچی ۔۔۔3 ، اگست2014ء
سینٹ پیٹرک چرچ صدراورنیواپاسٹالک چرچ لیاقت آبادٹاؤں سے تعلق رکھنے والے مسیحی وفود نے متحدقومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمدسلیم صدیقی اوراسلم آفریدی سے ملاقات کی اورانہیں اپنی اورپوری مسیحی برادری کی جانب سے عیدالفطرکی مبارکبادپیش کی ،ملاقات میں ایم کیوایم اقلیتی امورکمیٹی کے انچارج سیدمنورالاسلام ،جوائنٹ انچارجز گردھاری لعل اورپطرس ،ندیم انورواراکین بھی موجودتھے۔تفصیلات کے مطابق عیدالفطرکے تیسرے روزسینٹ پیٹرک چرچ کے صدرآرچ بشپ جوزف کونس کی جانب سے فادرآشراورسلیم مائیکل کے ہمراہ چاررکنی اورنیواپاسٹالک چرچ کے ریورنڈانورجاویدنے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی اوراپنی اورمسیحی برادری کی جانب سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کوعیدالفطرکی مبارکباد،گلدستہ اورعیدکیک پیش کیے۔اس موقع پروفودکے ارکان نے قائدتحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرسمیت ملک کی بقاء وسلامتی ،قوم کی خوشحالی،دہشت گردی کے خاتمے اورایم کیوایم کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔