معروف ادیب ،صحافی و ڈرامہ نگار صبیح محسن کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
صبیح محسن کی ادبی و صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، رابطہ کمیٹی
صحافی و ادبی برادری سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی اورمرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا
کراچی ۔۔۔2اگست 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے معروف ادیب ،صحافی و ڈرامہ نگار صبیح محسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ صبیح محسن کی ادبی و صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگااور ان کے انتقال نے ادبی حلقوں میں ایسا خلاء پیدا کر دیا ہے جو کبھی پر نہیں کیا جا سکے گا ۔رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے اہل خانہ اور ادبی و صحافتی برادری سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم صبیح محسن کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کر ے ۔