ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال کا حق پرست اراکین اسمبلی کے ہمراہ بارش سے متاثرہ شادمان ٹاؤن کا دورہ
گٹر ابل جانے کے باعث بارش کا گندہ پانی گھروں اوردکانوں میں داخل ہوجانے کی سنگین صورتحال پر اظہا رتشویش
بارش کے بعد سنگین صورتحال کو بہتر بناکرعوام کو مشکلات سے فی الفور نجات دلائی جائے ، انجینئر ناصر جمال
کراچی ۔۔۔2، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے ہفتہ کے روز بارش سے متاثرہ علاقے شادمان ٹاؤن کا دورہ کیا اور گٹر ابل جانے کے باعث بارش کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہوجانے کی سنگین صورتحال پر گہری تشویش کااظہار کیا ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان اسمبلی ریحان ہاشمی اور جمال احمدبھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انجینئر ناصر جمال نے شادمان ٹاؤن کے گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوجانے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور علاقے کے عوام سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ۔ انہوں نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بارش کے بعد سے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی شہر کے مختلف علاقوں کے دورے پر ہیں اور عوام کی مشکلات اورپریشانیوں کے حل کیلئے متعلقہ شہری اداروں سے رابطے میں ہیں ۔ انجینئر ناصر جمال نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعدسنگین صورتحال کو بہتر بنانے اور عوام کو مشکلات اور پریشانیوں سے فی الفور نجات دلائی جائے ۔