عیدالفطرکے دوسرے روزکراچی کے ساحل سی ویوپرڈوب کرجاں بحق ہونے والے ایم کیوایم گلبرگ ٹاؤن کے کارکن غلام الدین اورکزن جنیدشاہ کوسپردخاک کردیاگیا
نمازجنازہ اورتدفین میں حق پرست نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کی شرکت
کراچی ۔۔۔یکم ، اگست2014ء
عیدالفطرکے دوسرے روزکراچی ساحل سمندرسی ویومیں ڈوب کرجاں بحق ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ گلبرگ ٹاؤن کے کارکن فیاض کے بھتیجے و کارکن 24 سالہ غلام الدین ولد مومن شاہ اور23سالہ جنیدشاہ ولدامین شاہ کوسخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔مرحومین کی اجتماعی نمازجنازہ بعدنمازعصرکریم آبادکالونی فیڈرل بی ایریابلاک3 میں ادا کی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی خالدبن ولایت،سندھ تنظیمی کمیٹی اورکراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،فیڈرل بی ایریا سیکٹرکمیٹی کے ارکان ،یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،علاقے کے عوام اورمرحومین کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورمرحومین کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی کے فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبر جمیل کے دعاکی گئیں۔اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میں مرحومین کے عزیزواقارب اپنے جواں سال پیاروں کی جدائی کے غم میں نڈھال تھے اورزوروقطاررورہے تھے جنہیں موقع پرموجودایم کیوایم کے ذمہ داران نے دلاسہ دیا۔